جموں،04؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ علاقے میں دہشت گردوں نے منگل کی صبح سی آر پی ایف کی گشتی ٹیم پر گرینیڈ پھینک کر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوان اورایک مقامی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی آر پی ایف کی ایک ٹیم سنگرامہ چوک میں روزانہ کی گشت پر تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے فوجیوں پر دستی بم پھینک کر ان پر حملہ کیا۔ اس حملے میں دوسی آر پی ایف کے جوانوں سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں لے جایاگیا ہے۔حملہ کر دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ حملہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی سیکورٹی دستوں نے پورے علاقہ کا محاصر ہ کرکے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ فی الحال تلاشی مہم جاری تھی۔ ایس ایس پی بارہمولہ جاوید اقبال نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں دو سی آر پی ایف کے جوانوں سمیت تین لوگ زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک شہری شامل ہے۔ سیکورٹی فورسزدشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مہم چلارہی ہیں۔